اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپین میں بادشاہت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ کے سول اسکوائر میں سینکڑوں افراد نے بادشاہت کے خاتمے اور آئین میں ترمیم کے لئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس کی جانب سے بند کی گئی ایک مرکزی شاہراہ پر مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے اور درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲